Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام:بینک مارگیج فنانس پر آمادہ

اسلام آباد (رپورٹ :الماس حید رنقوی) مائیکرو فنانس کے اداروں نے نیا پاکستان پروگرام کے تحت کم آمدنی اور قابل ِ خرید گھروں اور فلیٹوں کے الاٹیوں کو مارگیج فنانس کی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کر دیا ہے ۔منصوبے کے تحت الاٹیوں کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی سہولت موجود ہو گی ، قسطیں بھی اتنی رکھیں جائیں گی جتنی سرکاری ملازمین آسانی کے سا تھ ادا کر سکیں گے ۔ انتہا ئی باوثوق ذرائع نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے ڈائریکٹرجنرل وسیم حیات باجوہ نے مائیکرفنانس کے اداروں سے ملاقاتیں کیں جس میں مارگیج کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں میں نیشنل بینک ، عسکری بینک ، بینک الحبیب اور بینک اسلامی کی جانب سے مارگیج کی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے ،بینکوں کی ادائیگی مکمل ہونے تک الاٹیوں کے نام گھر یا فلیٹ نہیں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اداروں کے درمیان باضابطہ معاہدے کئے پائیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More