Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلادیش ،نیپال سے بھی پیچھے رہ گئی

ایک ڈالر 79افغانی، بنگلادیش کے 84ٹکے اور نیپال کے 112روپے کے برابر
اسلام آباد(دنیا نیوز)امریکی ٹی وی بلوم برگ نے گزشتہ 8 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کو ایشیا کی بدترین اور جنوبی ایشیا میں سری لنکا کے بعد سستی ترین کرنسی قرار دے دیا، پاکستانی کرنسی افغانستان، بنگلادیش اور نیپال سے بھی پیچھے رہ گئی۔ امریکی ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک ڈالر 149 روپے پر پہنچ گیا جبکہ دیگر ممالک کی کرنسی پاکستان کے مقابلے میں کچھ بہتر ہے ، ایک ڈالر میں افغانستان کے 79 افغانی ،بھارت میں70 روپے ،بنگلادیش میں84 ٹکے ،نیپال میں 112 روپے ، بھوٹان میں 69 گلٹرم ،تھائی لینڈ میں 32 بھات ،جنوبی افریقہ میں0.7رینڈ ملتے ہیں،مئی 2018 سے اب تک پاکستانی روپے کی قدر میں 29 فیصد کمی ہوئی، پہلے اور دوسرے نمبر پر سوڈان اور ارجنٹائن کی کرنسی ہے ، دونوں ممالک کی کرنسی میں ایک سال کے دوران 149 فیصد اور 81 فیصد کمی ہوچکی ہے ، رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کا فرق صرف سوا ارب ڈالر رہ گیا،سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 8 ارب 80 کروڑ ڈالر اور سٹیٹ بینک آف افغانستان کے پاس 7 ارب 50 کروڑ ڈالر کے ذخائر ہیں،نیپال کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر جب کہ بنگلادیشی زرمبادلہ ذخائر 32 ارب ڈالر یعنی پاکستانی زرمبادلہ ذخائر سے دگنے ہی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More