Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی سے،کرائم رپورٹر )پنجاب حکومت نے پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ اس حوالے سے سفارشات کی تیاری کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر شعیب اکبر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت صوبائی وزیر خزانہ کو مذکورہ کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ کمیٹی میں وزیر قانون ، آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم اور سیکرٹری خزانہ بھی بطور ممبر شامل ہیں۔پولیس کے فکسڈ ڈیلی الاؤنس 2013 کو 2017 کے مطابق کرنے اور لا اینڈ آرڈر الاؤنس 2011 اور 2017 کے مطابق کرنے پر غور کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق دونوں الاؤنسز بڑھنے کے بعد پولیس کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ کمیٹی 14 روز میں اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More