Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کے باوجود ٹیکس ہدف کا حصول مشکل

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کے باوجود روا ں مالی سال کے ٹیکس ہدف کاحصول مشکل ہوگیا ،ایف بی آر کو آئندہ مالی سال میں نئے ٹیکس ہدف کے ساتھ رواں مالی سال کے 400 تا 500 ارب روپے کی ٹیکس کمی کو بھی پورا کرنا ہو گا ، ایف بی آر کو سوا ماہ میں سالانہ ٹیکس ہدف 4400 ارب روپے کے حصول کیلئے مزید 12 سو ارب روپے ٹیکس حاصل کرنا ہوگا ، ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال میں دو فیصد ٹیکس گروتھ کے تحت 3900 ارب روپے ٹیکس جمع ہونے کاامکان ہے ، ایف بی آر نے 17مئی تک 32 سو ارب کے قریب ٹیکس جمع کیا جبکہ 2018-2019 کاسالانہ ٹیکس ہدف4400ارب روپے ہے ، ایف بی آر کی امید ا یمنسٹی سکیم میں جمع ہونے والے ٹیکس پر ہے تاہم رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا ہے ،ایف بی آر اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس گروتھ میں صرف دو فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ 20سالوں میں سب سے کم گروتھ ریٹ ہے ، گزشتہ مالی سال 2017-2018میں4013ارب روپے کے ٹیکس ہدف سے 3800ار ب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا ، وفاقی حکومت کو ایف بی آر کے ٹیکس ہدف کااز سرنو جائزہ لیناہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More