Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سائبر حملوں کا خطرہ، سرکاری اداروں کو اقدامات کیلئے ہدایات جاری

لاہور(قاضی ندیم اقبال) سرکاری اداروں کی ویب سائٹ پر سائبر حملوں کا خطرہ پیدا ہو گیا ،صوبائی حکومت نے اداروں کے سربراہان کو قومی سلامتی کے حامل ادارے کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائنز کی روشنی میں فوری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ صوبہ بھر میں تعینات ڈویژنل کمشنرز،اور 36 اضلاع میں تعینات ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ ارسال کیا گیاہے ۔ مراسلے کے ساتھ ملک کے اندرونی اور بیرونی محاذ پر قومی سلامتی کے حوالے سے اہم ترین حساس ادارے کی جانب سے ’’سائبر حملوں کی پیشگی اطلاع دینے اور اس سے متوقع طور پربچائو کے لئے احتیاطی تدابیر‘‘ کا حامل خط بھی بھجوایا گیا ہے ۔مراسلے میں سرکاری اداروں کی ویب سائٹس اور دیگر اہم کمپیوٹرز پر متوقع طور پر سائبر حملہ کرنے والے سی ایس ڈی پیکج کی تفصیلات بھی دی گئی ہیں جبکہ اس میں 8 میلی سیس ای میلز(Malicious Emails) کی نشاندہی بھی کی گئی ہے ۔جن کی وساطت سے سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پر سائبر حملے کئے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں سرکاری اداروں کے ذمہ داران کو سائبر حملوں سے بچائو کی تدابیر بتانے کے علاوہ انہیں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائبر حملہ ہونے کی صورت میں فوری طور پر آرگنائزیشن کے سربراہ کو آگاہ کریں۔ اس ضمن میں دو ای میلز بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More