Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی پی قیادت کا وزیراعلیٰ سندھ کو نیب دبائو میں نہ آنے کا مشورہ

کراچی(رپورٹ: ایس ایم امین)پارٹی قیادت اورقانونی ماہرین نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کونیب کے دبائو میں نہ آنے کا مشورہ دیدیا اور عدالتوں سے حفاظتی ضمانت نہ کرانے کی ہدایت کردی،پارٹی قیادت نے وزیراعلی کونیب کی ممکنہ کارروائی کے پیش نظردیکھو اور انتظارکرو کی پالیسی پر گامزن رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔مراد علی شاہ نے نیب تحقیقات کے پیش نظرفی الحال حفاظتی ضمانت کے لیے عدالتوں سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیوں اور سندھ میں بیمارصنعتوں کی بحالی کے پروگرام میں حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے کیس میں نیب کی جانب سے ممکنہ طورپرریفرنس دائرکیے جانے کی اطلاعات پروزیراعلی نے پارٹی قیادت اور اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے وزیراعلی کو تاکید کی کہ وہ نیب کے دباؤ میں آنے کے بجائے بطور وزیراعلی آخری حدتک صورتحال پرنگاہ رکھیں اورتمام امورکا باریک بینی سے جائزہ لیں اورنیب کو ان کے خلاف جوبھی قدم اٹھانا ہے ان کے ایکشن کا انتظارکریں۔ دوسری جانب وزیراعلی کے قانونی ماہرین نے بھی انہیں نیب کی جانب سے ریفرنس دائرکیے جانے کی اطلاعات پرفی الحال کوئی قدم نہ اٹھانے کا مشورہ دیا ہے اورکہاہے کہ وہ دیکھواورانتظارکرو کی پالیسی پرگامزن رہیں اورمحض نیب کی ممکنہ کارروائی سے متعلق اطلاعات پر عدالتوں سے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع نہ کریں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More