Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مریم نواز کی پہلی سیاسی انٹری سے حمزہ شہباز پریشان

اسلام آباد (92نیوز رپورٹ)مریم نواز کی پہلی سیاسی انٹری سے پریشانی یا کچھ اور،حمزہ شہباز کا چہر ہ اندرونی اتار چڑھاؤ کی چغلی کھاتا رہا۔زرداری ہاؤس میں نہ صرف افطار ڈنر کے دوران بلکہ نیوز کانفرنس میں بھی گم سم رہے ۔حمزہ شہباز نے کبھی ہاتھ منہ پر رکھا تو کبھی مٹھیاں بھینچ کر اپنی بیزاری کا اظہار کرتے رہے ، کبھی لاتعلقی کا اظہار کیا،جس سے لگ رہا تھا جیسے زبردستی بٹھایا گیا ہو۔مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران بیزار بیٹھے رہے ۔زرداری ہائوس میں بلاول بھٹو کے افطار ڈنر میں مریم نواز نمایاں رہیں،وہ بلاول کی برابر والی نشست پر بیٹھیں،حمزہ شہبازبجھے بجھے نظر آئے ،ان کے چہرے پر ناگواری واضح دیکھی جا سکتی تھی۔ان کے چہرے کے تاثرات ساری کہانی بیان کررہے تھے ۔حمزہ شہباز شریف افطار ڈنر میں بارہویں کھلاڑی کے طور پر نظر آئے ۔اس اجتماع سے ن لیگ کے مستقبل کا خاکہ سامنے آگیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے ثابت ہوگیا کہ آنے والے وقت میں مریم نواز ہی ن لیگ کو لیڈ کرینگی جبکہ عمر میں چھوٹے ، سیاست میں مریم سے زیادہ تجربہ کارحمزہ شہباز کا کردار جونیئر کھلاڑی والا رہے گا۔مریم نواز زرداری ہاؤس پہنچیں تو بلاول بھٹو نے خود دروازے پر استقبال کیا۔سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر بھی مریم نواز ،بلاول بھٹو کی برابر والی نشست پر بیٹھیں جبکہ حمزہ شہباز کو تیسرے نمبر پر نشست دی گئی۔افطار ڈنر کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے موقع پر بھی حمزہ شہباز بے چین نظر آئے ۔کبھی ادھر دیکھتے رہے اور کبھی ادھر،لیگی رہنما کو بات کرنے کا موقع تو نہ مل سکا تاہم وہ رہنمائوں کو مائیک ضرور پکڑاتے رہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More