Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کمزور سٹریٹ پاور،ن لیگ تحریک شروع کرنے سے خوفزدہ

لاہور(حنیف خان )مسلم لیگ (ن) سٹریٹ پاور کمزور ہونے کے باعث احتجاجی تحریک شروع کرنے سے خوفزدہ ہے ۔مسلم لیگ (ن) پہلے مرحلے میں احتجاجی تحریک سے قبل جلسوں کی صورت میں ریہرسل احتجاج کرنے کے آپشن پر غور کرے گی اور حکومت مخالف تحریک کا دارومدار بھی کامیاب ریہرسل احتجاج پر ہوگا ۔ذرائع نے بتایا مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سینئر نائب صدر شاہدخاقان عباسی ،راجہ ظفرالحق کی قیادت نے نوازشریف کی طرف سے حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی اجازت کے بعد اسلام آباد میں آج اجلاس طلب کررکھا ہے ۔ذرائع نے بتایا مسلم لیگ (ن) جلدی میں حکومت مخالف تحریک کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھانے جارہی جبکہ تنظیم نو کے حوالے سے بھی مزید گروہ بندی کا شکار ہے ۔اویس لغاری کو جنرل سیکرٹری پنجاب لگانے پر لیگی رہنما ناخوش ہیں ۔لیگی قیادت کو علم ہے کہ یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کی ضرورت ہے ۔امکان ہے اجلاس میں عیدالفطر کے بعد پاور شو کرکے عوامی طاقت کا جائزہ لیا جائے گا۔تقریروں میں بڑھتی مہنگائی ، معیشت کی تباہی اور بے روزگاری کونشانے پر رکھا جائے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More