Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کیلئے ویزوں کا اجرا روک دیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ۔ بنگلہ دیش نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کا اجرا روک دیا۔اسلام آباد میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے تمام کیٹگریز کے لئے پاکستانیوں کے لئے ویزے بند کر دیئے ۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش ہائی کمیشن کی جانب سے کسی بھی پاکستانی کو اسلام آباد سمیت کسی بھی قونصلیٹ سے بھی ویزے جاری نہیں کئے جارہے ۔ پاکستانی شہریوں کو گزشتہ 7 روز سے ویزے جاری نہیں کیے جا رہے ، وفاقی دارالحکومت میں بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا ویزا سیکشن گزشتہ پیر سے بند ہے ۔ذرائع بنگلہ دیش ہائی کمیشن نے بتایا ہے کہ پاکستانیوں کے ویزے بنگلہ دیش کے ویزا قونصلر موجود نہ ہونے کے باعث بند کیے گئے ، پاکستان ہائی کمیشن ڈھاکہ بنگلہ دیشی ویزا قونصلر کو ویزا جاری نہیں کر رہا جس کے باعث ویزا آپریشن بند کر نا پڑا،بنگلہ دیشی قونصلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کو تین ماہ قبل ویزے کے لئے درخواست دی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More