اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی، این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاونتنظیم کے وزارتی سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس اکیس اور بائیس مئی کو بشکیک میں ہوگا،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی ایس سی او وزرا خارجہ اجلاس میں شریک ہوں گی۔ پاک بھارتی وزرائے خارجہ کے درمیان مصافحے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کے درمیان غیر رسمی ملاقات خارج از امکان نہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ایس سی او وزرا خارجہ کرغز صدر سے بھی ملاقات کریں گے ،وزیراعظم عمران خان بھی ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ایس سی او وزرا اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی سربراہ اجلاس کے دوران ملاقات کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے ، ایس سی او کا سربراہی اجلاس تیرہ اور چودہ جون کو بشکیک ، کر غستان میں ہو گا۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سوشل میڈیا پر وائرل میسج کا نوٹس لیتے ہوئے آزاد کشمیر کے 23 سالہ نوجوان راجہ سہیل کے بیرون ملک علاج کے لیے وزارتِ خارجہ کو ہدایات جاری کردیں۔ضلع باغ کے رہائشی راجہ سہیل خان نے سوشل میڈیا پر حکومت سے اپیل کی تھی کہ اس کی بیماری کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے ۔