Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

را کا گلگت بلتستان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ،14گرفتار

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )گلگت بلتستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا منصوبہ بے نقاب ہو گیا قوم پرست تنظیم بلاورستان نیشنل فرنٹ کاگروہ پکڑا گیا، اس گروہ کے 14 کارندے گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ۔یہ قوم پرست تنظیم بھارتی خفیہ ایجنسی ‘‘را’’ کیلئے کام کرتی تھی۔ تنظیم کا ہدف ملک کی مختلف یونیورسٹیز کے نوجوان تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قوم پرست تنظیم کا مقصد نوجوانوں کو دہشت گردی کی طرف مائل کرنا تھا۔قوم پرست تنظیم کے چیئرمین عبدالحمید خان کو ‘‘را’’ 1999 میں بھارت لے گئی تھی، عبدالحمید بھارت میں ‘‘را’’ ایجنٹس کرنل ارجن اور جوشی کی زیر نگرانی رہا۔عبدالحمید کو دہلی کے ایک تھری سٹار اپارٹمنٹ میں رکھا گیا، عبدالحمید کے 3 بیٹوں سمیت دیگر اہلخانہ کو بھی بھارت منتقل کیا گیا۔‘‘را’’ نے عبدالحمید کو کاروبار چلانے کیلئے بھارتی شناختی دستاویز اور سہولتیں دیں۔ عبدالحمید کے بیٹوں کے بھارت اور یورپ میں تعلیمی اخراجات ‘‘را’’ اٹھاتی رہی۔عبدالحمید 2007 میں بین الاقوامی فورم میں پاکستان مخالف تقریر کیلئے برسلز گیا ۔حمید خان کوعالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ متاثر کرنے اور گلگت بلتستان میں دہشت گردی کرنے کی سرگرمیوں پر لگایا گیا، را کے اشاروں پر ہی حمید خان نے عالمی مالیاتی اداروں کو خطوط کے ذریعے گلگت بلتستان و دیگر جگہوں پر 6 مجوزہ ڈیموں کیلئے مالی و تکنیکی مدد فراہم کرنے سے روکنے کی کوششیں کیں، ذیلی قوم پرست تنظیم بلاورستان ٹائمز میگزین کے ذریعے علیحدگی پسند سوچ کو ہوا دے رہی تھی۔را نے 11 برسوں (1999سے 2007اور 2015 سے 2018) تک خوب فنڈنگ کی۔بھارتی خفیہ ایجنسی نے گلگت بلتستان میں تنظیمی سرگرمیوں کیلئے ایک ارب روپے دیئے ۔بی این ایف (ایچ) نے بلاورستان نیشنل سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے نام سے طلبہ تنظیم بنائی۔بی این ایس او کا چیئرمین شیر نادر شاہی را کے ایما پر کئی سرگرمیوں میں ملوث رہا،شیر نادر شاہی راولپنڈی اور غذر میں عبدالحمید اور را کے اشاروں پر کام کرتا رہا۔عبدالحمید اپنی ذیلی تنظیموں کو گلگت بلتستان میں گوریلا کارروائیوں اور دہشت گردی پر اکساتا رہا۔عبدالحمید نے اپنے کارندوں کو پروپیگنڈے
کیلئے ایف ایم ریڈیو چلانے میں بھی معاونت کی۔را کی خاتون افسر نے شیر نادر شاہی کو ایکسپورٹ نمائش کے دوران جال میں پھنسایا۔قوم پرست تنظیم ’’را‘‘ کیلئے کام کرتی رہی، چیئرمین عبدالحمید کو را 99ء میں بھارت لے گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More