Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈالر کی اڑان ،تکینیکی خامیاں ، 134 ترقیاتی سکیموں کی لاگت مین 9 کھرب 45 ارب اضافے کا انکشاف

اسلام آباد(وقاص احمد ) ڈالر کی قیمت مین اضافے اور تکینکی خامیوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب اضافے کا انکشآف ہوا ہے ۔ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت میں 389 ارب ، کچی کینال منصوبے پر 49 ارب 14 کروڑ ،منگلا ڈیم کی توسیع کے منصوبے پر 34 ارب 30 کروڑ روپے ، پاکستان ریلوے انجن خریداری منصوبے پر 32 ارب 79 کروڑ روپے جبکہ گوادر ائیر پورٹ کی لاگت میں 14 ارب 57 کروڑ روپے اضافہ ہوا ۔ سابقہ حکومتوں کی جانب سے شروع کی گئے ترقیاتی منصوبوں میں سے 134 منصوبوں کی لاگت مین 945 ارب 22 کروڑ 22 لاکھ روپے اضافے ہوا ہے منصوبوں میں لاگت میں اضافی ڈآلر کی قیمت مین اصافے ، مالی مشکلات ، منصوبوں کے ڈیزائن مین ردوبدل اور منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں کی مس مینجمنٹ کے باعث ہوا۔ ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق گزشتہ دس سال کے دوران پبلک سیکٹرڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت وفاق کی جانب سے 822 ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جن میں سے 134 منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ دستایوز کے مطابق وزارت آبی وسائل کے 22 ترقاتی منصوبوں پر 648 ارب 21 کروڑ جبکہ پاکستان ریلوے کی ترقیاتی منصوبوں پر 57 ارب اضافی لاگت آئی ۔ ترقیاتی منصوبوں مین تیکنیکی خرابی کے باعث نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے منصوبوں پر چودہ ارب دس کروڑ ،ہائوسنگ کے منصوبوں پر سترہ ارب 64 کروڑ جبکہ مواصلات کے شعبے مین جاری ترقیاتی منصوبوں پر 135 ارب 38 کروڑ روپے خرچ آیا وزارت امور کشمیرکی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں میں تاخیر سے 14 ارب 92 کروڑ ، خزانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر گیارہ ارب 48 کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے جاری منصوبوں پر پندرہ ارب 12 کروڑ ،داخلہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر چار ارب اضافی لاگت آئی ۔ سب سے زیادہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی لاگت میں 389 ارب چھ کروڑ اکیاسی لاکھ روپے کی لاگت کا اضافہ ہوا جبکہ کچی کینال منصوبے پر 49 ارب چودہ کروڑ اسی لاکھ روپے ،منگلا ڈیم کی توسیع کے منصوبے پر 34 ارب تیس کروڑ بیس لاکھ روپے ، بارشوں کی وجہ سے این ایچ اے نیٹ ورک کی بحالی کے منصوبے کی لاگت مین چھبیس ارب 29 کروڑ ستر لاکھ ، ریلوے کے 75 ڈیزل الیکٹرک لوموٹوز کے منصوبے پر 32 ارب79 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت میں اضافہ ہوا نیو گوادر ائیر پورٹ کی لاگت مین 14 ارب 57 کروڑ 24 لاکھ ف، لواری روڈنیونل اینڈ ایکسین روڈ منصوبے کی لاگت میں 18 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ روپے ،نیشنل ہائی وے ڈویلپمنٹ سیکٹر پروجیکٹ 9 منصوبوں کی بہتری اینڈ بحالی کا منصوبہ 18 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ ،گولن ہائیڈرو پاورجیکٹ 22 ارب چار کروڑ 20 لاکھ ،کیالکاوڑ ہائیڈرو پاورپراجیکٹ خیبر پختونخوا 19 ارب 1 کروڑ 71 لاکھ گوادر مین شادی خور ڈیم کی ازسر نو تعمیر پر پانچ ارب انتیس کروڑ روپے وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس پروگرام میں گیارہ ارب اکتیس کروڑ کی اضافی لاگت آئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More