Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

غیر قانونی شکار، جنگلی حیات تحفظ کی قومی پالیسی لٹک گئی

اسلام آباد( شبیر حسین سے) صوبوں کی عدم دلچسپی کے باعث قومی جنگلی حیات پالیسی کو حتمی شکل نہ د ی جا سکی ۔ تمام صوبوں اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے پالیسی ڈرافت پر رائے موصول ہونے کے بعد مسودے کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے کابینہ یا مشترکہ مفادات کونسل مین منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت تبدیلی نیجنگلی حیات کی غیر قانونی شکار وتجارت کی روک تھام کو یقینی بنانے کے ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کے لیے پہلی مرتبہ قومی جنگلی حیات پالیسی کا مسودہ تیار کیا ہے ۔ وزارت نے پالیسی مسودے کے چھ ماہ قبل حتمی شکل دیتے ہوئے کابینہ اجلاس یا مشترکہ مفادات کونسل مین لے جانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعدازاں پالیسی کو مزید جامع بنانے کیلیی ڈرافٹ مین مزید تبدیلیاںکی گئی تھیں۔ وزارت نے ترمیم شدہ پالیسی ڈرافٹ کی کاپیاں رائے حاصل کرنے کے لیے دو ماہ قبل صوبوں کو ارسال کیے گئے تھے تاہم ابھی تک چند ایک صوبے کی جانب سے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ڈرافٹ پر رائے موصول نہیں ہو سکا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صوبوں اورسٹیک ہولڈر ز کی جانب سے رائے کے حصول میں تاخیر کے باعث پالیسی کے مسودے کو تاحال حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے وزارت کے حکام کا کہنا ہے کہ جوں ہی باقی صوبوں کی جانب سے کمنٹس موصول ہوں گے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے کر کابینہ یا مشترکہ مفادات کونسل میں پیش کیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More