Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کامیابی کے لیے کمیونیکشن سٹریٹجی متعارف کرانے کی منظوری

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) ٹیکس اصلاحات پر عملدرآمد کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی زیر صدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز مین ہوا جس مین حکومت کی اعلان کردہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونیکشن سٹریٹجی متعارف کرانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ایمنسٹی سکیم بارے آگاہی پیدا کرنے کے لیے تیار کردہ بھرپور مہم کی بھی اصولی منظوری دیدی ہے ۔ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے ٹیکس اصلاحات کمیشن کی تجویز کردہ سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا ملک بھر میں ایمنسٹی سکیم بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی اور سیمینارز منعقد کرائے جائیں گے جبکہ چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کو آن بورڈ لیا جائے گا اور ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کے لیے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا تعاون حاصل کیا جائے گا جبکہ خصوصی ڈیسک اور کیاسک بھی قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More