Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر قرار دیدیا

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے قومی ائیر پی آئی اے کو ڈیفالٹرقرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔ تمام سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو بذریعہ نوٹس اطلاع دے دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کو بائیس مئی سے ڈیفالٹر قرار دے دیا۔ پی آئی اے کے ڈیفالٹر سالانہ جنرل میٹنگ اور سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرنے پر کیا گیا اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کو بذریعہ نوٹس اطلاع دے دیی گئی۔ سالانہ رپورٹس جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 مئی 2019 تھی تاہم پاکستان سٹاک ایکسچینج نے فی الوقت قومی ائیر لائن کے شیئرز کی خرید وفروخت بند نہیں کی پی آئی اے کو رپورٹس جمع کروانے کے لیے حتمی تاریخ 30 ستمبر دی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More