Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈالرمہنگا ہونے میں کراچی کے 8ڈیلرزسمیت25رکنی گینگ ملوث

کراچی(رپورٹ:وحید راجپر) ڈالرکیوں مہنگاہوا روزنامہ 92نیوزنے پتہ لگالیا۔ڈالرکی سمگلنگ میں ملوث گینگ بے نقاب ہوگیا۔کراچی کے 8  کرنسی ڈیلرزلاکھوں ڈالرزاوردیگر غیرملکی کرنسی کی سمگلنگ ملوث نکلے ۔حساس ادارے نے وفاقی وزارت داخلہ،چیف کلکٹرکسٹم اورڈائریکٹرایف آئی اے سے سمگلرزاورسہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ذرائع کے مطابق ڈالر اوردیگر غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں مجموعی طور پرکراچی کا25 رکنی گینگ ملوث قراردیا گیا ہے ،سرکاری رپورٹ کے مطابق گینگ میں کراچی کے کرنسی ڈیلرز، کسٹم افسران اورسمگلرز شامل ہیں،کرنسی سمگلنگ گینگ میں کسٹم افسران سہولت کاری کا کردار ادا کررہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی کرنسی سمگلنگ گینگ کا ماسٹر مائنڈ دبئی میں رہائش پذیر ہے ،حساس ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرحان میمن، محمد اقبال، دانش ابوبکر، مقصود حفیظ، سلیم موتی والا،عمر شمسی اوردیگر کرنسی ڈیلرزسمگلنگ میں ملوث ہیں،عبدالصمد، ظفر جمال صدیقی سمیت 8 کرنسی ڈیلرز کو حساس اداروں نے کرنسی سمگلنگ میں ملوث قرار دیا ہے جبکہ سمگلرزمیں عامر انور، فہد انور، امان انور، شاہ فہیم، صلاح الدین،سجادحیدر، شاہد حسین، محمد آفاق، اشفاق خان اور وقاص الدین اوردیگر شامل ہیں،ذرائع نے بتایا کہ کسٹم افسران اعظم خالد،رانا صداقت، عمر سرور،زاہد ملک اور عظیم عثمان صدیقی سہولت کار ہیں،کسٹم افسران گینگ کے کارندوں کو کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی کرنسی کی کلیئرنس میں سہولت دے رہے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری رپورٹ وفاقی وزارت داخلہ، چیف کلکٹر کسٹم اور ڈائریکٹرایف آئی اے کو ارسال کردی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More