Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکاؤنٹس کیس، نیب کو زرداری کیخلاف اہم شواہدمل گئے

اسلام آباد(قاسم نواز عباسی) جعلی اکاونٹس کیس کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ، نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اہم شواہد حاصل کر لئے ۔ باوثوق زرائع نے بتایا نیب راولپنڈی نے چیئرمین نیب سے سابق صدرکے خلاف انکوائری کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کی اجازت بھی مانگ لی ہے جبکہ کیس سے متعلق حاصل کردہ اہم دستاویز بھی چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے ۔نیب راولپنڈی کے چئیرمین نیب کو لکھے گئے خط کے مطابق آصف زرداری کے خلاف سولر پراجیکٹ اورسندھ حکومت کے غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں اہم ثبوت ملے ہیں لہذا سابق صدرکے خلاف انکوائری کو تحقیقات  میں بدلنے کی منظوری دی جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More