Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بچوں کا جنسی کاروبار، 3 ملکوں سے سے 9 ملزم گرفتار

لیون( نیٹ نیوز) انٹرپول پولیس نے آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے بچوں کے جنسی کاروبار میں ملوث 9 ملزمان کو تھائی لینڈ، آسٹریلیا اور امریکا سے حراست میں لے کر 50 بچوں کو بچا لیا، پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار تقریباً 60 ممالک تک پھیلا دیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ، ویب سائٹ کے ملک بھر میں 63 ہزار رجسٹرڈ صارفین ہیں، پولیس کے مطابق ویب سائٹ پر 100 سے زائد بچوں کی تصاویر شیئر کی گئیں جن کے ذریعے بچوں کی تلاش کی جاری ہے ۔انٹرپول پولیس نے بتایا دیگر ممالک کی ایجنسیوں کے علاوہ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشن (ایچ ایس آئی) کی مدد سے آن لائن ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس تلاش کیا گیا جس پر ہفتہ وار نئے بچوں کی تصویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی تھیں، پولیس کے مطابق گزشتہ برس کے آغاز میں ویب سائٹ کے مرکزی ایڈمنسٹریٹر مونٹری سلنگام کو تھائی لینڈ اور دوسرے ایڈمنسٹریٹر کو آسٹریلیا سے حراست میں لیا گیا۔ تھائی عدالت نے ویب سائٹ کے ایڈمنسٹریٹر مونٹری سلنگام کو گزشتہ جون میں 146 برس اور ان کی شریک مجرم خاتون ٹیچر کو 36 برس قید کی سزا سنائی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More