Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکائونٹ ، اٹک کا غریب واپڈ ا ملازم کروڑ پتی ہوگیا

اٹک( نمائندہ دنیا) اٹک میں واپڈا کا ملازم کابے نامی اکائونٹ نکل آیا جس میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے ۔ ایف بی آر نے اٹھائیس لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ اٹک کی تحصیل جنڈ کے گائوںبھنیوٹ کے رہائشی واپڈا ملازم لیاقت علی خان نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا مین چھ سال تک گدون ٹیکسائل ملز میں مزدوری کرتا رہا تین سال پہلے واپڈآ مین بطور اے ایل ایم بھرتی ہوا ۔ چند دن پہلے گھر کے پتہ پر ایف بی آر کی طرف سے نوٹس ملا جس میں پتہ چلاکہ یرے نام سے جعلی اکائونٹ کھلا ہوا ہے جس میں ایک کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے اور اس پر 28 لاکھ روپے ٹیکس جمع کرانے کا حکم کہا گیا ہے۔ واپڈا ملازم نے کہا جب ایف بی آڑ کے دفتر گیا تو مجھے کہا گیا کہ اپنا وکیل کروں اور عدالت مین مقدمہ لڑوں میں غریب آدمی ہوں ،وکیل کی فیس برداشت نہن کر سکتا میرے نام پر جعلی اکائونٹ بنا کر میرے ساتھ بھیانک مذاق کیا گیا اتنی بڑی رقم کا سن کر پریشان ہوں ۔ ایک ٹی وی کے مطابق لیاقت علی کو بھجوائے گئے ٹیکس رسیدوں مین بتایا گیا ہے کہ اس کے نام پر گدون ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے کروڑوں روپے جمع کرائے گئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More