Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام ،60 لاکھ ملازمتیں،20 سے 25 ارب ڈالر بیرونی سرمایہ کاری آئیگی

کراچی( سلمان صدیقی سے) موجودہ حکومت کی طرف سے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے لیے شروع کیے گئے ” نیا پاکستان پروگرام” میںاہم ممالک نے دلچسپی ظاہر کردی ۔ سنگاپور ، چین ،ملائیشیا ، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی طرف سے اس میں آئندہ پچانچ سالوں کے دوران بیس سے پچیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ جبکہ ملک میں ساٹھ لاکھ سے زائد ملازمتیں پیداہونگی ۔ وزیراعظم کی طرف سے اس پروگرام کے لیے قائم کی گئی ٹاسک فورس کے رکن محمد حسن بخشی نے جمعرات کے روز” ایکسپریس ٹریبون ” کو بتایا کہ بیرونی ممالک کی یہ سرمایہ کاری بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے سالانہ آٹھ سے دس ارب ڈآلر اور پروفشنل تعمیراتی فرموںکی طرف سے دو سے چار اب ڈالر سالانہ کی جانے والی سرمایہ کار ی کے علاوہ ہے ۔ پروگرام معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کار اس منصوبے کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت پاکستان کیساتھ رابطے مین ہیں ۔ وہ ہائوسنگ سیکٹر مین سرمایہ کاری کے لئے حکومت پاکستان سے کوئی ساورن گارنٹی بھی نہیں مانگ رہے ۔ حسن بخشی جو ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز ( آباد ) کے چیئرمین بھی ہین نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ کسی منصوبے کے لیے اتنی بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری بغیر کسی ساورن گارنٹی کے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور بنیادی شرح سود مین استحکام کا انتظار کررہے تھے اب سٹیٹ بینک کی طرف سے اس کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، چین اور دوسرے دوست ممالک کی تیس اربڈآلر کی سرمایہ کار کے علاوہ ہو گی جو وہ آئندہ تین سے پانچ برسوں کے دوران گوادر مین بجلی کے منصوبوں ، آئل ریفائنریز اور دوسرے شعبوں مین کرنا چاہتے ہیں۔ معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی اور عارف حبیب بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ ہائوسنگ او ر دیگر تعمیراتی منصوبے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو سکتے ہیں نیا پاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ سے اس منصوبے سے جڑی 40 سے 70 دگیر صنعتوں جن میں سٹیل، سیمنٹ ، پینٹ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس اشیاء وغیرہ کی بحالی میں بھی مدد ملے گی ۔ جس سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیداہوں گے۔ او رملک کی جی ڈی پی کی شرح اوپر جائے گی اس پروگرام کی لانچگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھاکہ کراچی مین چالیس فیصد لوگ کچی آبادی میں رہتے ہین ان لوگوں کو کسی قسم کی بنیادی سہولتیں میسر نہین ہیں ہم انہیں اوپر اٹھائی ں گے ملک کے مختلف علاقوں کے لیے یہ ایک نئی شروعات ہوگی ۔ ترقی کے نئے در کھلیں گے حکومت بلڈرز کو مفت یا کم قیمت پر زمین دے گی جہاں غریب عوگام کے لیے گھر بنیں گے۔ پی ٹی آئی منشور کے تحت شروع کی گئی اس سکیم سے ساٹھ لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے ۔ تعمیر ،صحت اور ووکیشنل اداروں مین بھی اس پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ملائیشیا اورترکی نے اس طرح کے منصوبے شروع کیے تو ان کی اقتصادیات نے تیزی سے ترقی کی تھی اور نئی منزلیں حاصل کی تھیں۔ وزیراعظم ہائوسنگ پراجیکٹ سے کمیونٹی سسٹم میں مضبوطی آئے گی ۔ یہ منصوبے راولپنڈی، اسلام آباد ، لاہور، فیصل آباد ، پشاور ،ملتان سمیت ملک بھر مین شروع کیے جا رہے ہین اور ان میں بجلی ، گیس ، پانی کی سہولتوں کے علاوہ سیکیورٹی ، مساجد ،کمیونٹی سنٹرز ،صحت ،تعلیم اورووکیشنل ٹریننگ کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More