Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سونا درآمد ،زیورات برآمد ،سہولت کا غلط استعمال ،اربوں کا نقصان

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر)کے ماتحت اداروں، ماڈل کشمزکلیکوریٹ پشاور ، ماڈل کسٹمز کلیکوریٹ پورٹ قاسم کراچی ، ماڈل کسٹمز کلیکوریٹ اسلام آباد اور ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ پر یونیولاہور کا رعیاتی سہولت سے سونے کی درآمد اور ہیرے جواہرات و قیمتی پتھروں اور ان سے تیار کردہ زیورات کی برآمدات مین بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) اور ایف آئی اے کو ایسے درآمد کنندگان اور ایف بی آر حکام کے خلاف تحقیقات کی سفارش کردی ہے مذکورہ سکیم کے تحت رعایتی ڈیوٹی و ٹیکسوں پر ددرآمد ہونے والے اربوں روپے مالیت کے سونے سے زیورات تیار کرکے یا تو برآمد ہی نہیں کئے گئے اور جو برآمد کیے گئے وہ جعلی ای فارم کے ذریعے برآمد کیے گئے اور ان برآمدات کا زر مبادلہ پاکستان واپس نہیں آیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More