Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرمایہ کاروں نے ایک ارب40کروڑڈالر نکال لئے :سٹیٹ بینک

کراچی(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال مجموعی طور پرنئی غیرملکی سرمایہ کاری کے بجائے سٹاک مارکیٹ اور غیر ملکی سرکاری شعبے کی سرمایہ کاری سے مجموعی طور پر ایک ارب 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیاہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران پاکستان میں غیر ملکی نجی شعبے کی طرف سے صنعتی شعبے میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 37 کروڑ 61 لاکھ ڈالر رہا، جو گزشتہ سال سے 52 فیصد کم ہے ، تاہم اس دوران سٹاک مارکیٹ اور غیر ملکی سرکاری شعبے کی سرمایہ کاری سے مجموعی طور پر ایک ارب 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا،رپورٹ کے مطابق انخلا کے باعث مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کے حقیقی حجم میں سو فیصد سے بھی زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی، اور جولائی سے اپریل کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم منفی دو کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہا ہے ۔سٹیٹ بینک کے مطابق دس ماہ کے دوران سٹاک مارکیٹ سے 40 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا، سرکاری شعبے کی سرمایہ کاری سے 99 کروڑ 6 لاکھ ڈالر نکل گئے ، گزشتہ مالی سال پہلے دس ماہ کے دوران پاکستان میں مجموعی طور پر غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 5 ارب 16 کروڑ 35 لاکھ ڈالر تھا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More