Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق حکومت کے من پسند بیوروکریٹ خوشحال پاکستان ایجنڈا میںرکاوٹ

اسلام آباد(اظہر جتوئی)با اثر بیوروکریسی کی جانب سے تحریک انصاف کے خوشحالی پاکستان ایجنڈا کو ناکام کرنیکی کوششوںکا انکشاف ہوا ہے ، سول سروس ریفارمز کمیٹی نے 6ماہ قبل حتمی سفارشات پیش کر دی تھیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا،سابق حکومت کے من پسند بیوروکریٹس اور فواد حسن فواد کے قریبی رفقا کلیدی عہدوں پر براجمان ہو کر تحریک انصاف حکومت کی پالیسوں کو ناکام بنانے کیلئے سرگرم ہیں جس کی وجہ سے سول سروس ریفارمز سمیت ملکی ترقی کے اہم ایجنڈے کو سردخانے کی نذر کر دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر عشرت حسین کی جانب سے قائم کردہ سول سروس ریفارمزکمیٹی نے 6ماہ قبل حتمی سفارشات پیش کر دی تھیںلیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ،کے علاوہ وزیر اعظم کے 100 دن کے ایجنڈہ میں 10 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کیلئے حکمت عملی تیار کرنے ، ایس ایم آئی سیکٹر کی بحالی، ٹیکس، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں اصلاحات لانی تھیںلیکن فواد حسن فواد کے قریبی ساتھیوں کے وفاقی و صوبائی وزارتوں میں غلبہ کی وجہ سے معاملات رکے ہوئے ہیں ۔ یہ بیوروکریٹس جیل میں فواد حسن فواد سے خفیہ ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان بیوروکریٹس نے کرپش کیس میں گرفتار بیوروکریٹ احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔ موجودہ حکومت نے وفاقی سیکرٹریز کی تعیناتی کے حوالے سے 6رکنی کمیٹی بنائی تھی لیکن وہ کوئی کام نہیں کر رہی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More