Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

محکمہ زکوٰۃ وعشرکو فنڈز ملے سال بیت گیا، ڈیڑھ لاکھ مستحقین میں تقسیم کرنے میں ناکام

لاہور( حنیف خان)عیدالفطر قریب محکمہ زکوۃ وعشر پنجاب کی کارکردگی کا پول کھل گیا، محکمہ فنڈز ہونے کے باوجود صوبے کے ڈیڑھ لاکھ مستحقین میں گزارہ الائونس(زکوۃ) کی تقسیم کرنے میں تاحال بری طرح ناکام ہے ، رمضان المبارک کے مہینے میں گزارہ لائونس کی تقسیم کا عمل شروع کرنے کا اعلان بھی صرف جھوٹا دعوی نکلا،اور ایک سال سے غربا زکوۃ سے محروم ہیں ، مستحق افراد کی پریشانی بڑھ گئی ہے ، سیکرٹری زکوۃ وعشر پنجاب گزارہ الائونس کی تقسیم کی تاریخ دینے سے گریزاں ہیں، محکمہ زکوۃ و عشر پنجاب نے گزشتہ سال کے وسط سے زکوۃکمیٹیاں تشکیل دینی تھی لیکن تحریک انصاف کی مقامی سیاست میں کھینچا تانی ،پسندناپسند کی بناء پرصوبے میں زکوۃ کمیٹیاں تشکیل نہیں دی جاسکیں ۔محکمہ زکوۃ وعشر پنجاب کے حکام نے کمیٹیاں ختم ہونے کے دوماہ بعد سے تمام اضلاع کے کمشنرزکو خطوط لکھے جن میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا کہا گیا مگرتقریبا 10ماہ تک محکمہ زکوۃ وعشر پنجاب خط خط ہی کھیلتا رہا او راضلاع کی سطح پر کمیٹیاں نہیں بنائی جاسکیں جس کے نتیجے میں گزارہ الائونس کی تقسیم کا عمل شروع نہیں ہوسکااس طرح گزشتہ رمضان المبارک سے زکوۃ کٹوتی کی مد میں جو رقم جمع ہوئی تھی وفاق نے کم و بیش ایک سال سے یہ رقم پنجاب کو اس کے حصے کے مطابق دے رکھی ہے ، مگر اس رقم سے غریب مستفید نہیں ہو پار ہے ، ذرائع کا کہنا ہے محکمہ زکوۃ و عشر نے زکوۃ کمیٹیاں تشکیل دینے میں ناکامی پر آرڈیننس جاری کرایا ، لیکن اس کے بعد بھی صورتحال جوں کی توں ہے ، عیدالفطر میں چند روز رہ گئے ہیں لیکن گزارا الائونس ابھی تک نہیں دیا گیا ۔ ڈیڑھ لاکھ افرادذہنی دبائو کا شکار ہوگئے اور جھولی اٹھا اٹھا کر بددعائیں دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More