Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئے صوبے کی مخالفت ایم کیوایم کاحکومتی اتحاد چھوڑنے پرغور

کراچی(رپورٹ : ایس ایم امین) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سندھ میں نئیصوبے کی مخالفت کے بیان پرمتحدہ قومی موومنٹ تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی اوربلوچستان نیشنل پارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی حکومتی اتحاد سے نکلنے پرغور شروع کردیا،تاہم حکومت سے نکلنے کی دھمکی دینے کاایم کیوایم کا فیصلہ وفاقی وزیرقانون وانصاف فروغ نسیم کی تجویز پر ٹل گیا،بلوچستان نیشنل پارٹی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے بھی وزیراعظم کوکراچی سے متعلق اعلانات پرعملدرآمد کے لیے ٹائم فریم دینے اورتحریری طورپرتحفظات پیش کرنے فیصلہ کرلیاہے ۔معتمد ترین ذرائع کے مطابق ایم کیوایم ایک بارپھر تحریک انصاف سے ناراض ہوگئی ہے اورناراضگی کا سبب وزیراعظم کا دورہ کراچی میں سندھ میں صوبہ نہ بنائے جانے سے متعلق دیا جانا والا حالیہ بیان ہے ،جس میں وزیراعظم نے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کی برملامخالفت کی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف بیان پرایم کیو ایم پاکستان نے اگلے روزفوری ردعمل کے اظہارکے طورپر حکومت سے علیحدگی کی دھمکی پرمبنی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا تاہم وفاقی وزیرقانون وانصاف بیرسٹرڈاکٹرفروغ نسیم کی بروقت مداخلت پرحکومت سے علیحدگی کی دھمکی کا معاملہ ٹل گیا،لیکن ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے وزیراعظم کے بیان کولے کرپہلے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں بعدازاں وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات پیش کرنے اورایم کیوایم سے طے پانے والے معاہدے پرعملدرآمد کے لیے ٹائم فریم دینے کامطالبہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ایم کیوایم نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سے وزیراعظم کے سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے خلاف بیان پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم کے بیان پرپوری ایم کیو ایم کودکھ ہواہے اورایک ایسے موقع پرجب حکومت سیاسی اورمعاشی محاذ پرمشکلات کاشکار ہے ،اتحادیوں کے حساس معاملات پربات کرنااورانہیں چھیڑنا مناسب نہیں ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کراچی کے لیے اعلان کردہ ترقیاتی پیکیجزپرعملدرآمد سمیت دیگرمطالبات اوروزیراعظم کے بیان پراپنے تحفظات سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کوآگاہ کردیاگیاہے ،جس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ اگر تحریک انصاف نے معاہدے پرعمل کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کااحساس محرومی دورکرنے کے لیے عملی قدم نہ اٹھایا توایم کیوایم حکومتی اتحاد سے نکلنے پرغورکرے گی اوراپنے لائحہ عمل میں آزاد ہوگی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More