Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گریڈ 17سے 20کے افسروں کیلئے ٹائم اسکیل ترقی کی تجویز

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی حکومت نے وفاق کے ماتحت مختلف سروس کیڈر کے گریڈ 17 تا 20 کے افسران کیلئے ٹائم اسکیل ترقی کی تجویز منظور کرلی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تجویز پر عملدرآمد سے ہونے والے اخراجات کاتخمینہ لگانے اور بجٹ منظور ی کیلئے سمری وزارت خزانہ کوبھجوا دی ۔ ایسے کیڈر افسران جن کی ترقی کیلئے اسامیاں موجود نہیں یا طویل مدت کے بعد ترقی ملتی ہے کو ٹائم سکیل ترقی دی جائے گی ۔ آڈٹ اینڈ ا کائونٹس سروس گروپ، آڈیٹر ، سینئر آڈیٹر ، فارماسسٹ ، فزیوتھراپیسٹ ، پتھالوجیسٹ ، ٹیچرز ، انفارمیشن آفیسر ز سمیت متعدد کیڈر کے افسران کی ترقی دی جائے گی۔ افسران کو 10سال ملازمت پرایک گریڈ،20سال پر د و گریڈ اور 30سال سروس پر تین گریڈ میں ترقی دی جائے گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More