Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ کا معاملہ ختم کردیا گیا

اسلام آباد( قاضی بلال) سمندر میں تیل وگیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کا معاملہ ختم کردیا گیا ۔ ای این آئی کمپنی نے پانچ ہزار 660 میٹر زیر سمندر کنویں کا سوراخ بند کردیا حکام پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈرلنگ شپ پریمیم12000 پاکستانی سمند حدود سے روانہ ہوگیا۔ ڈرلنگ شپ اور ہلی کاپٹر ز پر عائد ایک ارب پانچ کروڑ روپے کسٹمز ڈیوٹی معاف کردی گئی ۔ سترہ مئی کو ڈرل سسٹم ٹیسٹ کے بعد تیل وگیس کا مطلوبہ ذخیرہ نہ ملنے کی رپورٹ تیار ہوئی ۔ ڈرلنگ کمپنی کو مطلوبہ گہرائی سے ساٹھ میٹر کم ڈرلنگ پر وارننگ جاری کی گئی ۔ مستقبل میں سمندر مین الٹرڈیپ ڈرلنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ڈرلنگ کے نتیجے میں تیار ہونے والی رپورٹ اور نتائج کا تجزیہ کیا جا رہاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More