Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں مٹی کے برتنوںکی فروخت ، استعمال میں اضافہ

اسلام آباد( ذوالفقار بیگ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد مین بھی مٹی سے بنے برتنوں کی فروخت اور پانی محفوظ کرنے کے رحجان میں اضافہ ہو گیا ۔فریج کے ٹھنڈے پانی کی نسبت مٹکے مین پانی محفوظ کرکے پینا انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔ زمینی مٹی سے قدرتی طورپر بے شمار معدنیات اور وٹامنز حاصل ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مٹی کے برتن میںیہ خصوصیت پائی جاتی ہے پہلے زمانے کے لوگ مٹی کے برتن سے پانی پیتے تھے ،ہمارے ابائو اجداد اس کی افادیت کو خوب جانتے تھے لیکن اب یہ رواج نہیں رہا۔ مٹکے کا پانی قدرتی طور پربدلتے ہوئے موسم کے حساب سے ٹھنڈا رہتا ہے ۔ اسلام آباد کی آب پارہ مارکیٹ ، کراچی کمپنی میں مٹی کے بنے برتن فروخت کیے جاتے ہیں ، اسلام آباد کے تاجر دیہی علاقوں بہارہ کہو ،سید پور ویلج ، ملپور ویلج ، فیض آباد اورراولپنڈی کی کمہار گلی سے مٹی کے برتن خرید کر لاتے ہیں ۔ مٹی کے گلاس ، بوتل ،گڑھاکولر اور مٹکے فروخت کیے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹر وقار احمد کا کہنا ہے کہ مٹی کے اندر قدرتی الکالائن ہوتا ہے جو کہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے ۔ الکلائن کی فراہمی سے پیت و معہدے کی سوزش ،تیزابیت اور دیگر اندرونی درد کی شکایات کو دور رکھتا ہے ۔ مٹکے یا مٹی کے برتن میں پانی محفوظ کرکے پینے سے یہ تمام فائدے حاصل ہوتے ہین جو جسم کے لیے موثر ہیں ۔ نظام ہاضمہ اور میٹابولز کو بہتر کرتا ہے ۔ مٹکے کاپانی پینے سے میٹابولزم سسٹم بہتر ہوتاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More