Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بجٹ پراختر مینگل کو ملانے کیلئے 5ارب کی پیشکش ہوئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ ہفتہ گزر گیا لیکن قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر ابھی تک کوئی بحث شروع نہیں ہوئی جبکہ بجٹ منظور کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔تحریک انصاف کی حکومت غیر سیاسی اور نا تجربہ کار لوگوں پر مشتمل ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘ آن دی فرنٹ’’میں نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ بجٹ کے سلسلے میں اختر مینگل کو ساتھ ملانے کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے انہیں 5ارب رو پے کی پیش کی گئی ،اسی طرح آج ایم کیو ایم کے نمائندوں کو کراچی میں ترقیاتی کاموں کیلئے کروڑوں روپے کی تر قیاتی امداد کی پیش کی گئی ہے ۔انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے ان پیش کشوں کو رشوت دینے سے تعبیر کیا۔نون لیگ کے میاں جاوید لطیف نے کہا کہ گردشی قرضے آج پہلے سے زیادہ بڑھ گئے ہیں،مہنگائی اپنی انتہا کو پہنچ گئی ہے ،خود موجودہ مشیر خزانہ کہ چکے ہیں کہ اگر مہنگائی کا یہی حال رہا تو یہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہ ملک ڈیفالٹ کرتا ہے تو پھر نیوکلیئر پاکستان کا کیا حشر ہوگا۔پنجاب کے و زیر اعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ اپوزیشن عوام کوبیوقوف بنانے میں مگن ہے ، شہباز حکومت جنوبی پنجاب کا بجٹ کھاگئی ، پارلیمنٹ کا تقدس اپوزیشن نے پامال کیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More