Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

FBR کو پانچ لاکھ روپے سے زائد کےلاکھوں بنک اکائونٹس کا ڈیٹا موصول

اسلام آباد ( مہتاب حیدر، تنویر ہاشمی )ایف بی آر کو ملک بھر کے بنکوں سے پانچ لاکھ روپے سے زائد کے مالیت کےلاکھوں بنک اکائونٹس کا ڈیٹا موصول ہو گیا ہے بنک اکائونٹس کے ڈیٹا کو ایف بی آر کے مرکزی ڈیٹا سے منسلک کیا جارہا ہے ، 21جون کو عوام کو ایف بی آر کوموصول ہونیوالے بنک اکائونٹس کے ڈیٹا تک رسائی ہو جائیگی اور شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے اپنے بنک اکائونٹس کی معلومات حاصل کر سکیں گے دوسری طرف چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے دی نیوزکو بتایا کہ ہمیں اب تک ود ہولڈنگ کی بنیاد پر ہزاروں بینک اکائونٹس کی تفصیلات ملی ہیں ، ہم نے اب تک ٹوٹل نمبر کو چیک نہیں کیا، ہر بینک نے الگ الگ ڈیٹا شیئر کیا ہے، تا ہم ایف بی آر حکام کے مطابق نادرا انفارمیشن شیئرنگ کا سسٹم لانچ کرنے والا ہے جس کیلئے پانچ سو روپے فی کس وصول کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم میں بہت بڑی گنجائش ہے، ایک فرد نے چار لاکھ پینتالیس ہزار ڈالر کے اثاثے ظاہر کیے ہیں ، ایف بی آر کے معتبر ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ 31دسمبر 2017کے بعد کے بنک اکائونٹس کا ڈیٹا موصول ہو چکا ہےجبکہ ودہولڈنگ ٹیکس کا ڈیٹا بھی 30جون سے قبل موصول ہو جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ملک کے 80فیصد بنک اکائونٹس کا ڈیٹا موصول ہوچکا ہے جبکہ باقی ڈیٹا بھی جلد موصول ہو جائے گا، اسی طرح 21جون تک ایف بی آر کو نادرا سے بھی 40لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا موصول ہوجائے گا، 30جون تک اثاثہ جات کو ڈکلیئر کرنے سے متعلق ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے قبل اپنے بنک اکائونٹس اور اثاثہ جات کی معلومات حاصل کر کے ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ استفادہ کریں جس کے بعد بنک اکائونٹس اور نادرا کی موصول ہونیوالی معلومات کی بنیاد پر کارروائی شروع کی جائیگی ۔ ایف بی آر کے حکام نے’’ دی نیوز ‘‘ کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بینک اکائونٹس کی رازداری کو یقینی بنائیں گے، ہم آن لائن رسائی دیں گے تا کہ افرد اپنے تفصیلات کو چیک کر سکیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More