Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صحت منصوبوں کی نگرانی کیلئے پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد( ایس ایم زمان ) وفاقی وزارت صحت نے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لئے پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزارت پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کے قیام کے لیے مختلف ماہرین کی آسامیاں تخلیق کرے گی۔ وزارت قومی صنعت نے ترقیاتی منصوبوں کا پروفیشنل اور فنانشل جائزہ اور نگرانی کے لیے پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ پر مشتمل نیا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت قومی صحت پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ کے لیے انجنیئرز ، ڈاکٹرز ، اکنامسٹ سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین کی آسامیاں تخلیق کرے گی۔ پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ وزارت قومی صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے شروع ہونے سے مکمل ہونے کے مراحل ، معیار کارکردگی اور بجٹ کا جائزہ اور نگرانی کرے گا ۔ وزارت قومی صحت کا پراجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے بجٹ اور استعمال کی نگرانی کرے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More