Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکٹرک وہیکل چلانے سے سالانہ 1 کھرب9 ارب روپے بچت کا تخمینہ

اسلام آباد( شبیر حسین سے) ملک میں الیکٹرک وہیکل کے استعمال سے سالانہ 1 کھرب 9 ارب 60 کروڑ روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرک وہیکل پالیسی کے ڈرافٹ کے مطابق الیکٹرک وہیکل کے استعمال سے ملکی معیشت کو متعدد فائدے حاصل ہوں گے جس مین فیول کی بچت سے زیادہ فائدہ ہوگا ملک کی فیول امپورٹ بل میں براہ راست کمی واقع ہوگی ۔ پالیسی ڈرافٹ کے مطابق الیکٹراک وہیکل کے استعمال سے سالانہ 54.5 ارب روپے کی فیول کی بچت ہوگی جس میں سے کاروں سے 17 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ روپے کے فیول کی بچت ہو گی ٹوتھری ویلر سے 33 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے کے فیول کی بچت ہوگی ۔ بسوں سے ایک ارب 37 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ ٹرکوں سے ایک ارب 65 کروڑ روپے کے فیول کی بچت ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More