Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کیلئے پاکستان کا شکریہ، گلبدین حکمت یار

اسلام آباد( ٹریبون سٹوری) افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں جاری کشیدگی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان ایشو کیحل کے لیے اہم کردارادا کر رہا ہے ترکی کی نیوز ایجنسی اندولوکوبھوربن میں انٹرویو دیتے ہوئے گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ وہ قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار کے معترف ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسلام آباد ہمسایہ ملک میں امن کے لئے کردارادا کرتا رہے گا۔ واضح رہے کہ سابق افغان وزیراعظم بھوربن میں ہونے والی افغآن کانفرنس میں شرکت کے لیے 57 ارکان پر مشتمل افغان وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورہ پر تھے۔ بھوربن کانفرنس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی و دیگر نے شرکت کی ۔ گلبدین حکمت یار کا انٹرویو میں مزید کہان تھا کہ افغآن امن عمل میں مثبت کردارادا کرنے اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی وجہ سے خود امریکہ بھی پاکستانی کردار کی تعریف کررہا ہے ۔ انہوں نے افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔ اس موقع پر گلبدین حکمت یار نے افغانستان کے مذہبی اور سیاسی رہنمائوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے مل کر کوشش کریں۔ گلبدین حکمت یار نے مزید کہا کہ افغانستان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے اورافغانستان حکومت بھی نہ صرف خود کسی تنازع میں شریک ہو بلکہ اسے کسی گروپ کو بھی کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More