Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایتھوپیا میں فوجی بغاوت ناکام, آرمی چیف ریاستی صدر ہلاک

ادیس ابابا(خبر ایجنسیاں)افریقی ملک ایتھوپیا میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران آرمی چیف اور ریاستی صدر ہلاک ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل سیار میکونن کو ان کے دفتر میں انہی کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کیا۔فوجی بغاوت کے دوران شمالی ریاست امہارا کے صدر امباچیو میکونن اور ان کے مشیر بھی ہلاک ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایتھوپیا کے وزیراعظم آفس کی ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ امہارا کے سکیورٹی چیف اسامنیو تسیج کی قیادت میں مشتعل گروہ نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران حملہ کیا، اس دوران ریاست کے صدر امباچیومیکونن سمیت ایک اور اعلیٰ عہدیدار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں ایک اور حملے میں چیف آف جنرل اسٹاف سیار میکونن اور ان سے ملاقات کے لیے موجود ریٹائرڈ جنرل کو ان کے محافظ نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ باڈی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسامنیو تسیج کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ایتھوپیا کے وزیراعظم ابے احمد نے کہا کہ جنرل سیار میکونن ملک کی 9 ریاستوں میں سے ایک امہارا میں بغاوت کا منصوبہ ناکام بنانے کی کوشش میں مارے گئے ۔ابے احمد نے بتایا کہ مقامی حکومت کے عہدیداران اجلاس میں شریک تھے جب بغاوت کی کوشش کی گئی، امہارا میں اسپیشل فورسز کے سربراہ جنرل تفیرا مامو نے سرکاری نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والے اکثر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔امہارا کے دارالحکومت بحر دار کے رہائشیوں نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں فائرنگ کی گئی تھی اور راستے بند کردیئے گئے تھے ۔ایتھوپیا میں آئندہ برس پارلیمانی انتخابات ہوں گے اور ملک میں جاری بدامنی کی باوجود اکثر اپوزیشن جماعتوں نے وقت پر انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیاہے ۔وزیر اعظم ابے احمد نے تین سال قبل پرتشدد واقعات کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔انہوں نے ملک میں متعدد اصلاحات متعارف کروانے کے علاوہ سیاسی جماعتوں پر عائد پابندیاں بھی اٹھا ئیں، متعدد سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا۔ادیس ابابا میں امریکی سفارتخانے نے بھی فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کی ہے ، رائٹرز کے مطابق ایتھوپیا کے مختلف شہروں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More