Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شادی وال گاؤں میں70گھروں سے گیس چوری پکڑی گئی

لاہور(کامرس رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے قریب شادی وال گاؤں میں بڑے پیمانے پر گیس چوری پکڑی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ایک ڈایامیٹرگیس پائپ لائن سے ڈائریکٹ بائی پاس کے ذریعے گیس چوری کر کے 70گھروں کو فراہم کی جا رہی تھی۔دریں اثنا سمن آبادپکی ٹھٹھی میں بھی گیس چوری کرنے پر پانچ گھریلو صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ایس این جی پی ایل نے کنکشنز منقطع کر کے بالترتیب 20لاکھ اور 3لاکھ روپے جرمانہ کر کے ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کروا دی ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More