Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

میرے شوہر کا ہمشکل تلاش کرکے منشیات پکڑنیکی جعلی ویڈیو بنائی گئی

الاہور(سیاسی رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک )رانا ثنا اللہ خان کی اہلیہ نبیلہ ثنا نے منشیات پر جعلی ویڈیو بنانے کا انکشاف کر تے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنااللہ خان کا ہم شکل تلاش کرکے منشیات پکڑنے کی جعلی ویڈیو بنا لی گئی ۔ ایک بیان میں نبیلہ ثنا نے اے این ایف پر الزام لگایا ہے کہ رانا ثنا اللہ خان کے ہم شکل اور ان کی آواز کو مربوط طریقے سے ڈبنگ کرکے ویڈیو تیار کی گئی ۔ رانا ثنااللہ خان کی گاڑی کو موٹر وے پر اسی جگہ لے جا کر پورا سین فلمایا گیا،نبیلہ ثنا نے کہا ہے کہ اے این ایف جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے جعلی ویڈیو بنارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کی منشیات والی جعلی ویڈیو پر کوئی اعتبار نہیں کرے گا، جھوٹ اب جھوٹ بولنے والوں کے گلے پڑے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More