Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نواز شریف سے مریم اور شہباز کی ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ ، اپنے نامہ نگار سے )سابق وزیر اعظم سے کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے 2 گھنٹے سے زائد جبکہ شہباز شریف نے ایک گھنٹہ ملاقات کی ۔ اس موقع پر مریم نواز کی آج احتساب عدالت پیشی سے متعلق مشاورت کی گئی۔ مریم نواز نے فیصل آباد جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،خاندان کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ ملاقات کے دوران نواز شریف نے شہباز شریف کو 25 جولائی کویوم سیاہ بھرپور اندازمیں منانے کی ہدایت کی ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نا سمجھ ،ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا۔مریم نواز کی کوٹ لکھپت جیل آمد پر لیگی ورکرز نے انکا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق نواز شریف نے ایک بار پھر مریم نواز کو حوصلہ نہ ہارنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں پیش ہو کر ثابت کریں کہ ہم گھبرانے والے نہیں ۔نواز شریف نے کہا کہ عوامی حق حکمرانی کی بحالی کیلئے کسی قسم کے دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے ،شہباز شریف کا عمران خان اور شہزاد اکبر کیخلاف عدالت جانا اچھا فیصلہ ہے ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان ہوں گے ، عوام کو سمجھ آ گئی ہے کہ مجھے پابند سلاسل کر کے کس جرم کی سزا دی جارہی ہے ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے ہم وطنو! آپ کے ووٹ سے منتخب ہونے والا ایک اور وزیر اعظم گرفتار ہوگیا، جو آپ کے ووٹ سے آئے گا، کیا یہی لا قانونیت، توہین اور ناانصافی اس کا مقدر بنے گی؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More