Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ خادم رضوی کی ضمانت منسوخی کی اپیل

لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی ضمانت منسوخی کیلئے حکومتی اپیل پر نوٹس جاری کر دئیے ۔پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے ۔ سماعت کے دوران درست معاونت نہ کرنے پرجسٹس منظور احمد ملک نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان پربرہمی کا اظہار کیا۔فاضل جج کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ خادم حسین رضوی نے عدلیہ مخالف تقاریر کیں اور عوام کو اکسایا۔ فاضل جج نے باور کرایا کہ یہ کیس کے فیکٹس ہیں قانون کی بات کریں اور بتائیں ہائیکورٹ کے خادم حسین رضوی کو ضمانت پر رہائی کے فیصلے میں کیا غلطی ہے ۔ سرکاری وکیل کو کیس کے میرٹس کا نہیں پتا، اس کیس کو کس نے ڈرافٹ کیا ہے ۔جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ کتنے لوگوں کی ضمانت منسوخ کرانا چاہتے ہیں۔ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ خادم حسین رضوی اور عطا محمد دو ملزموں کی ضمانت منسوخی کی اپیل دائر کی ہے ۔فاضل جج نے سوال کیا کہ کیس کی فائل پڑھی بھی ہے یا نہیں ، عطا محمد اس کیس کا کمپلیننٹ ہے ،اس کو ملزم کہہ رہے ہیں،عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
ن لیگی رکن قومی اسمبلی چو دھر ی حامد حمید کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More