Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم جو ڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دو شوکاز نوٹس

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو دو شو کاز نوٹسز جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے جج کے کے آغا کو بھی نوٹس جاری کردیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کوپہلا نوٹس حکومتی ریفرنس پر بیرون ملک جائیدادوں پر جبکہ دوسرا نوٹس صدر کو لکھے گئے خط کے با رے میں جاری کیا گیا ہے ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدرکوخطوط لکھنے سے متعلق ایک وکیل نے سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوائی تھی۔ اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ کے جج کے کے آغا کو بھی بیرون ملک جائیدادوں کے متعلق حکومتی ریفرنس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔سپریم جوڈیشل کونسل کے قواعد و ضوابط کے مطابق شوکاز نوٹس پر 14 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے ۔سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے دونوں ججوں کو شو کازنوٹس 16 جولائی کو جاری کیے گئے تھے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More