Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

10کی چیز100 میں بیچنے پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟

لاہور(خبرنگارسے )لاہورہائیکورٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس مامون الرشید نے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر ایڈیشنل کمشنر لاہور کی سرزنش کی اور کہا کہ 10 کی چیز سو میں بیچنے پر ایکشن کیوں نہیں ہوتا؟لوگوں کو سستی اشیا دستیاب نہیں تو ماڈل بازاروں کا کیا مقصد ہے ؟انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک کو بھی آئندہ سماعت پرمکمل تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ۔دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ نے ہیپاٹائٹس اور ایڈز کی روک تھام کیلئے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل و دیگر کی درخواستوں پر ایڈیشنل کمشنر لاہور، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالتی حکم پر ایڈیشنل کمشنر لاہور پیش ہوئے ،لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مامون الرشید شیخ نے ناراضی کا اظہار کیا کہ حکومت نے ہسپتال اورسکول بنانا بھی چھوڑ دئیے ہیں سب کچھ نجی سیکٹر کے سر پر چھوڑ دیا ہے ۔ایڈیشنل کمشنر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اگر میں غلط نہیں تو آپ نے نوٹیفکیشن کررکھا ہے کہ ہسپتال اور تعلیم صنعتیں ہیں۔آخری ہسپتال آپ لوگوں نے جناح ہسپتال بنایا ہے ،اس کے بعد کوئی سرکاری ہسپتال کیوں نہیں بنایا؟ پی کے ایل آئی توسپیشلائزڈ ہسپتال ہے اور وہ نہ جانے کب آپریشنل ہوتا ہے ۔ہر ہسپتال میں دل گردے سمیت ہر بیماری کا علاج ہونا چاہیے ۔لوگوں کو کسی خاص بیماری کیلئے کسی خاص ہسپتال میں نہیں بھاگنا چاہیے ۔ ہمارے بہت سے ججز سنٹرل ماڈل سکول سے پڑھے ہیں مگر آج سنٹرل ماڈل کی حالت دیکھیں۔میونسپل کارپوریشن کے سکولوں کو ہی ٹھیک کر لیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی ہے آپریشن تھیٹر میں سپرٹ تک نہیں ہوتا کہتے ہیں تو آپ کو ثبوت دے دیتا ہوں ۔جیل انسپکشن میں ایڈز کے مریضوں کی بہت بڑی تعداد سامنے آئی ہے کیمپ جیل میں خود دیکھ کر آیا ہوں وہاں کتنے ایڈز کے مریض ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایڈیشنل کمشنر لاہور اور دیگر محکموں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More