Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رانا ثنا اللہ کیس :وزارت قانون نے جج کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا

لاہور(محمد اشفاق سے )رانا ثنا اللہ کیس ،وفاقی وزارت قانون نے جج کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت قانون نے راناثنااللہ کے کیس کی سماعت کرنے والے اے این ایف کے جج مسعود ارشد کو تبدیل کرنے کے لیے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ۔خط میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ منشیات سمگل کیس کے ملزم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے مقدمے کو سننے والے جج کو تبدیل کیا جائے ۔ لا اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق اے این ایف کے جج مسعود ارشد کو سات فروری 2017 کو عرصہ تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر لاہور میں خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے جج کا چارج دیا گیا تھا۔ مبینہ طور پر اے این ایف کے جج کی غیر جانبداری اور ساکھ کے مسائل سامنے آئے ہیں۔ خط میں یہ کہا گیا کہ رجسٹرار یہ خط لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سامنے رکھیں تاکہ مذکورہ جج کی جگہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں کسی غیر جانبدار جج کو تعینات کیا جا سکے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More