Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی آئی اے خسارہ مزید 3ارب بڑھ گیا ریونیو میں 2 ارب روپے اضافہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے مالیاتی نتائج 2017 کا اعلان کردیا، پی آئی اے کے خسارے میں مزید 3 ارب روپے جبکہ ریونیو میں 2 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ 2016 میں خسارہ 44.7 ارب تھا، 2017 میں خسارہ 47.7 ارب روپے رہا ،مالیاتی نتائج اسٹاک ایکسچینج کوارسال کردی گئی ہیں، مالیاتی نتائج کا اعلان ایک سال تاخیر سے کیا گیا یعنی سال 2017 کی رپورٹ 2019 میں جاری کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے خسارے میں مزید 3 ارب روپے کا اضافہ ہواجبکہ 2016 میں خسارہ چوالیس عشاریہ سات ارب روپے تھا، سال 2017 میں خسارہ سینتالیس عشاریہ سات ارب روپے رہا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2017 کا خسارہ سال 2016 کے مقابلے میں 3 ارب روپے زائد ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More