Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکائونٹس کیس احتساب عدالت نے عبدالغنی مجیدکو مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی بنک اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ جمعہ کو نیب نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ریفرنس نمبر 5/19 ، 2/19 کے علاوہ سبسڈی سے متعلق بھی تفتیش کرنا ہے ۔ استدعا ہے کہ تفتیش کیلئے مزید ریمانڈ دیا جائے۔ وکیل صفائی ارشد تبریز نے ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ باتیں کافی عرصہ سے سن رہے ہیں۔ اگست 2018 میں اے جی مجیدکو گرفتارکر کے تفتیش کی گئی جس کے بعد جیل منتقل کیا گیا۔ ریفرنس نمبر 5 داخل ہو چکا سماعت بھی شروع ہو چکی ہے۔ پارتھینن نے قرض لیا اور واپس بھی کر دیا ،کیا قرض لینا جرم ہے۔عدالت نے 25 جولائی تک ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More