Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس ،بیرسٹر علی ظفر کی پیش ہونے سے معذرت

اسلام آباد (آئی این پی ) سینئر وکیل اور سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن علی ظفر نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے معذرت کے بارے میں وزارت قانون کو آگاہ کردیاہے۔علی ظفر نے حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے وزارت قانون کو لکھا ہے کہ انکے پاس پہلے ہی کام بہت ہے،خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More