Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیصل آباد مریم نواز کی ریلی پارٹی میں اختلافات مزید شدید شیرعلی کا لاتعلقی کا اعلان

فیصل آباد (92 نیوزرپورٹ) فیصل آباد میں مریم نواز کی ریلی کے حوالے سے پارٹی میں اختلافات مزید شدید ہو گئے ۔ شیرعلی نے بھی ریلی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ ریلی انتظامات کیلئے ہونے والے اجلاس میں بھی شریک نہ ہوئے ۔مریم نواز کی اتوار کے روز ریلی سے قبل ہی فیصل آباد میں ن لیگی دھڑوں میں دراڑیں پڑگئیں۔ ریلی رانا ثنائاﷲ کے ڈیرے پر لے جانے کے فیصلے پر شیرعلی نے سخت ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے مکمل لاتعلقی اختیار کر لی۔ مریم نواز نے شیر علی سے خود بھی رابطے کی کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب ن لیگی قیادت نے ضلعی انتظامیہ کو ریلی کے حوالے سے آگاہ تو کردیا ہے ، تاہم باقاعدہ اجازت نہیں۔ انتظامیہ کہتی ہے بیان حلفی جمع ہوگا تواجازت طے شدہ شرائط پر ہی دی جائے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More