Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جج کی ویڈیو فرانزک لیب بھیج دی گئی کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(خبر نگار،این این آئی)سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا مبینہ ویڈیو سکینڈل کیس 23جولائی ( منگل) کو سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا ئبندیال پر مشتمل 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر یگا ۔اس ضمن میں سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اٹارنی جنرل انور منصور خان اور درخواست گزاروں کے وکلاکو نوٹس جاری کردیا ہے ۔دوسری جانب جج کی متنازعہ ویڈیو پنجاب سائنس فرانزک لیبارٹری بھیج دی گئی ہے ۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق تصویر اور آواز ایک ہی شخص کی ہونے یا نہ ہونے کی تصدیق کی جا ئیگی جبکہ یہ بھی دیکھا جا ئیگا کہ آڈیو اور ویڈیو ایک ساتھ ریکارڈ ہوئی یا الگ الگ۔ذرائع نے بتایاکہ فرانزک کے دوران الیکٹرانک جعل سازی یا ایڈیٹنگ کی جانچ بھی کی جا ئیگی۔ ذرائع نے بتایاکہ ایف آئی اے کو ابھی تک ویڈیو بنانے والی ڈیوائس نہیں مل سکی جس کے باعث ویڈیو کی جانچ پڑتال میں تاخیر کا خدشہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوائس موجود ہو تو فرانزک ایک سے دو روزمیں مکمل ہو جاتی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More