Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکام کی نااہلی متوفی پولیس افسر کورس کیلئے طلب

کراچی،اسلام آباد( سٹاف رپورٹر، نیٹ نیوز) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نااہلی کی انتہا کرتے ہوئے ساڑھے 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے پولیس افسر کو کورس کیلئے طلب کر لیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 17 جولائی کو گریڈ 18 کے 212 پولیس افسران کی کورس کی فہرست جاری کی گئی،ان افسران کو 19 جولائی سے 22 نومبر تک جاری 28 ویں مڈ کرئیر مینجمنٹ کورس میں پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے جس میں ساڑھے 7 ماہ قبل انتقال کر جانے والے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام بھی شامل ہے ۔مرحوم ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں 30ویں نمبر پر ہے ،وہ گزشتہ برس 3 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے اور ان کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ کلیم امام سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی تھی۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ پولیس نے ایس ایس پی حسیب افضل کے انتقال کی دستاویزات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نہیں بھیجی تھیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More