Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سینیٹ چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد حزب اختلاف کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد( طارق بٹ)سینٹ چیرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لئے حزب اختلاف کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ عدم اعتماد کے لئے ووٹوں کو یقینی بنا نا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والے سیاست میں اتنے معروف نہیں تھے مگر انہیں گزشتہ سال 2018 مارچ میں سینیٹ کا چیرمین منتخب کرلیا گیا تھا۔اس وقت پی ایم ایل میں کچھ مسائل تھے جسکی وجہ سے منصوبہ سازوں کے یقین کے عین مطابق ن لیگ نے بعد میں اس کی تحقیقات کی کوشش کی تا کہ پتہ چلے کی کون منحرف ہوئے ہیں مگر وہ اتنی کامیاب نہ ہو سکی ۔وجہ سیکریٹ بیلٹ بھی تھا ۔ سنجرانی صوبہ بلوچستان سے پہلے سینیٹ کے چیرمین ہیںقبل ازیں ڈپٹی چیرمین ضرور رہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More