Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فردوس عاشق اعوان کا عرفان صدیقی کی گرفتاری کی تحقیقات کا اعلان

حکومت قلم کے تقدس کو تسلیم کرتی ہے، ہمیں عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں،کیس کی ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے،حکومت کسی سطح پر بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرے گی

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری کی تحقیقات کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت قلم کے تقدس کو تسلیم کرتی ہے، ہمیں عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں،کیس کی ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے،حکومت کسی سطح پر بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرے گی۔ عرفان صدیقی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عرفان صدیقی نے جن کو مکان کرائے پر دیا، ان سے متعلق کچھ سوالات ہیں، نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت کرایہ دار کی معلومات جمع کروانی ہوتی ہے، یہ قانون ن لیگ کے دور میں بنا اور اس کا پرچار مریم اورنگزیب اور مریم نواز بھی کرتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت قلم کے تقدس کو تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھی عرفان صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں، کیس کی ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے، دوطرفہ مقف کو سننا پڑے گا پھر معاملے کا پتا چلے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے، حکومت کی پالیسی نہیں کہ پس پردہ اقداما ت کرے، حکومت کسی سطح پر بھی کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کرے گی، اداروں با اختیار بنانا ہمارا مشن ہے، تھوڑا سا وقت دیا جائے، گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کریں گے، یقین دلاتے ہیں کسی سے نا انصافی نہیں ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More