Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیا پاکستان قائد اعظم کے تصور سے جڑا ہوا ہے،جمہوریت میں جمہور کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعا ت و نشریا ت ڈاکٹر فردو س عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان قائد اعظم کے تصور سے جڑا ہوا ہے،جمہوریت میں جمہور کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے، چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی خواہشات کا عکاس ہے،جمہوری عمل میں عوام کی رائے مقدم ہے۔ جمعرات کو معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نادر تصاویر کو محفوظ کر کے تاریخ نوجوان نسل تک پہنچا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تاریخی اثاثے کو ڈیجیٹلائز کر کے محفوظ کیاجا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سے متعلق معلومات حاصل کرنیوالا قائداعظم کی زندگی سے متعلق بھی جاننا چاہتا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام نادر تصاویر ویب سائٹ اور انٹر نیٹ پر دستیاب ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ تمام نادر تصاویر ویب سائٹ اور انٹر نیٹ پر دستیاب ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے کہ ایک قیمتی اثاثہ محفوظ کر لیاگیا ہے۔انہوںنے کہاکہ عظیم قربانیوں کی وجہ سے یہ ملک معرض وجود میں آیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے اجاگر کرنے میں وزارت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان کے بعد استحکام پاکستان کی منزل ہم سب کو مطمع نظر ہے۔انہوںنے کہاکہ جس مقصد کیلئے پاکستان حاصل کیا گیا آج اسکو پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سیاسی ایجنڈے سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان دنیا کے سامنے پاکستان کی پہنچان اور شناخت کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ قائدا عظم ایسے پاکستان کے خواہاں تھے جو دنیا کی قیادت کرے۔انہوںنے کہاکہ اصل پاکستان امرا یا کسی خاص طبقے کے لیے وجود میں نہیں آیا تھا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم مشکل ترین حالات میں قائد کے خواب کی تعبیر کیلئے کوشاں ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کو اصل آزادی معاشی استحکام کیساتھ جڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے وسائل پر چند خاندان کئی دہائیوں تک قابض رہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو معاشی طورپر مستحکم کر کے عوام کی خوشحالی یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مشکل فیصلے ملک کی ضرورت بن چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ملک کو تعمیر پاکستان کی طرف لیکر جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ملک میں اصلاحاتی ایجنڈا قائد اعظم کے وzن کا عکاس ہے۔انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان قائد اعظم کے تصور سے جڑا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوریت میں جمہور کے حقوق کا تحفظ سب سے اہم ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کی خواہشات کا عکاس ہے۔انہوںنے کہاکہ جمہوری عمل میں عوام کی رائے مقدم ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کا استحکام دور حاضر کا اہم ایجنڈا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More